ملک بھر میں طلبہ یکجہتی مارچ
مارچ میں شامل طلبہ، رضاکار و دیگر افراد کا بنیادی مطالبہ تھا کہ ملک میں اسٹوڈنٹ یونین کو بحال کیا جائے۔
طلبہ یونین کی بحالی سمیت مطالبات کا چارٹر پیش کرنے کے لیے اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی (ایس اے سی) کی قیادت میں ملک بھر میں طلبہ یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، رضاکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس حوالے سے پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو (پی ایس سی) کی جانب سے پاکستان کے 50 شہروں میں ہونے والے مارچ کے حتمی مقامات کی تفصیل شیئر کی گئی۔
ملک کے کچھ مقامات پر یہ مارچ صبح کے وقت میں شروع ہوا جبکہ دیگر شہروں میں اس کے آغاز کا وقت سہ پہر تھا۔