پاکستان

اعلیٰ صحافتی اقدار: ڈان گروپ کے 11 صحافیوں کیلئے 'آگاہی ایوارڈز'

رواں سال پاکستان کے 40 صحافیوں کو میڈیا میں ان کی مہارت اور اخلاقیات کیلئے باوقار 'آگاہی ایوارڈز' سے نوازا گیا۔

ڈان گروپ کے 11 صحافیوں سمیت پاکستان کے 40 صحافیوں کو میڈیا میں ان کی مہارت اور اخلاقیات کے لیے سب سے معروف اور باوقار 'آگاہی ایوارڈز 2019' سے نوازا گیا۔

آگاہی ایوارڈز کو ساتویں سال ملک بھر سے 40 شعبوں میں ہزاروں نامزدگیاں موصول ہوئیں۔

قومی و بین الاقوامی ماہرین، ڈویلپمنٹ پروفیشنلز، ماہرین تعلیم اور میڈیا پروفیشنلز پر مبنی جیوری نے پرنٹ (اخبارات)، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا (ویب سائٹس) کے صحافیوں کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹس کا تجزیہ کیا۔

آگاہی ایوارڈز کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے اور ایوارڈز حاصل کرنے کے حق داروں کا فیصلہ ان کی کاوشوں اور رپورٹس کے معیار کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آگاہی ایوارڈز 2018، ڈان کے 11 صحافیوں کے نام اعزاز

رواں سال ایوارڈز حاصل کرنے والوں نے سیاسی و معاشی دباؤ برداشت کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیئے لیکن ان کی حقائق پر مبنی رپورٹس کی وجہ سے میڈیا پر عوام کا اعتماد برقرار رہا اور لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

آگاہی ایوارڈز کا مقصد ملک میں ہونے والی بہترین صحافت کو تسلیم کرنا اور اس کا اعتراف کرنا ہے اور اس کے لیے میڈیا انڈسٹری میں صحت مند مقابلے کا اہتمام کروایا جاتا ہے اور اخلاقی و پیشہ ورانہ صحافتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کی غیر جانبدارانہ معلومات تک رسائی کے لیے جامع معلوماتی مواد تخلیق کیا جاسکے جس پر اعتماد کیا جا سکے۔

آگاہی ایوارڈز کے لیے جو اسٹوریز منتخب کی جاتی ہیں ان کا تجزیہ یونیسکو کے میڈیا، ڈویلپمنٹ انڈی کیٹرز کے اصولوں اور سینٹر فار انٹرنیٹ اینڈ میڈیا اتیھکس کے اشتراک سے کیا جاتا ہے۔

رواں سال آگاہی ایوارڈز کی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر راف مچل اور یورپی یونین کی سفیر اندرولاکا مینارہ تھیں، ان کے علاوہ مختلف شعبوں سے نامور شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ڈان گروپ سے وابستہ صحافیوں کے لیے 10 ’ آگاہی ایوارڈز‘

اعلیٰ صحافتی اقدار اور غیر جانبداری کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں بہترین رپورٹنگ پر ڈان گروپ سے وابستہ 11 صحافیوں کو رواں سال آگاہی ایوارڈز سے نوازا گیا، جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

دیگر میڈیا اداروں سے وابستہ جن صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا ان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

واضح رہے کہ آگاہی ایوارڈز کا آغاز 2012 میں کیا گیا تھا، یہ پہلے ایوارڈز ہیں جو کم و بیش 40 شعبوں میں بہترین صحافیوں کو پیش کیے جاتے ہیں۔