بھارت کالاپانی سے اپنی فوج واپس بلائے، نیپالی وزیراعظم
ہم کسی ملک کو اپنی زمین کے ایک انچ پر بھی قبضے کی اجازت نہیں دیں گے، بھارت اس علاقے کو ہر صورت میں خالی کردے، کے پی اولی
نیپال کے وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے کالا پانی کے علاقے کو اپنے نقشے میں ظاہر کرنے کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی فوج وہاں سے دستبردار ہوجائے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کے پی اولی کا کہنا تھا کہ نیپال، بھارت اور تبت کی سرحد سے ملحق علاقہ کالا پانی نیپال کی ملکیت ہے اور ‘بھارت کو فوری طور پر اپنی فوجیں وہاں سے دستبردار کر لینی چاہیے’۔