لاہور کی فضا کا معیار بدستور 'خطرناک'، ایئرکوالٹی انڈیکس 447 تک جاپہنچا
پنجاب کا دارالحکومت دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے، پہلے نمبر پر دہلی ہے، جہاں کا اے کیو آئی 556 ریکارڈ کیا گیا۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی فضا کا معیار بدستور 'خطرناک' ہے اور ایئر ویژول کے فضا کے معیار کے انڈیکس (اے کیو آئی) کی درجہ بندی 447 تک پہنچ گئی۔
ایئر ویژول کے مطابق صوبائی دارالحکومت اس وقت دنیا کے دوسرے آلودہ ترین شہر کے درجے پر موجود ہے جبکہ دہلی اس رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جس کی اے کیو آئی 556 ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ ایئر ویژول دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے معیار کو ریکارڈ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں اسموگ سے معمولات زندگی متاثر، سرکاری و نجی اسکولز بند
ایئر ناؤ کے مطابق 301 سے 500 (یا اس سے زائد) کے درمیان اے کیو آئی کی درجہ بندی کو 'خطرناک' قرار دیا جاتا ہے اور 'ہنگامی صورتحال کے صحت کا انتباہ جاری' کردیا جاتا ہے اور اس سے پوری آبادی کے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔