سنگلز ڈے پر علی بابا آن لائن شاپنگ کا نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب
سنگلز ڈے علی بابا کی مہربانی سے دنیا میں سب سے بڑی آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔
چینی کمپنی علی بابا نے سنگلز ڈے کے موقع پر آن لائن شاپنگ کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔
علی بابا نے گزشتہ برس بھی سنگل ڈے کے موقع پر 24 گھنٹوں کے اندر 30.8 ارب ڈالر کی اشیا فروخت کی تھیں، لیکن اس بار کمپنی نے یہ سنگ میل 17 گھنٹوں یا چین کے وقت کے مطابق شام 5 بجے عبور کرلیا۔