دنیا کی پہلی ورچوئل فتویٰ سروس
کمپیوٹر و انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں تعلیم و صحت کے شعبے میں ’آرٹیفیشل انٹیلی جنس‘ (اے آر) مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
اب وہیں اس ٹیکنالوجی کا استعمال مذہبی معاملات میں بھی کیا جانے لگا ہے۔
اور اسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی نے دنیا کی پہلی ورچوئل فتویٰ سروس متعارف کرادی۔
جی ہاں، دبئی کے ’اسمارٹ دبئی‘ منصوبے کے تحت محکمہ اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹویٹیز(آئی اے سی اے ڈی) نے ورچوئل فتویٰ کی سروس شروع کردی۔
دنیا کی پہلی ورچوئل فتویٰ سروس کو گزشتہ ہفتے متعارف کرایا گیا اور ابتدائی طور پر اس سروس کو (آئی اے سی اے ڈی) کی آفیشل ویب سائٹ پر متعارف کرایا گیا ہے۔
اس سروس سے دنیا کے تمام مسلمان مستفید ہو سکیں گے، اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے دبئی میں رہنا یا وہاں کی شہرت کا ہونا لازمی نہیں ہے۔
ورچوئل فتویٰ سروس کے ابتدائی مرحلے میں اس سہولت کو صرف (آئی اے سی اے ڈی) کی ویب سائٹ پر متعارف کرایا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے واٹس ایپ پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔
ساتھ ہی مستقبل میں اس سہولت کی الگ ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی جائے گی۔