سائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی ایس 11 میں 108 میگا پکسل کیمرا دیئے جانے کا امکان

اس وقت بیشتر بڑی کمپنیوں کے فونز میں 12 سے 16 میگا پکسل کیمرے فلیگ شپ فونز میں دیئے جاتے ہیں۔

سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 11 اس کمپنی کا پہلا فون ہوگا جس میں 108 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا۔

یہ دعویٰ اسمارٹ فون کمپنیوں کے حوالے سے اکثر درست لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

خیال رہے کہ اس وقت بیشتر بڑی کمپنیوں کے فونز میں 12 سے 16 میگا پکسل کیمرے فلیگ شپ فونز میں دیئے جاتے ہیں۔

سام سنگ نے اگست میں 108 میگا پکسل کیمرا سنسر تیار کرنے کا اعلان کیا تھا جو سب سے پہلے شیاﺅمی کے اسمارٹ فونز میں متعارف ہوا۔

مگر کمپنی خود کب اس سنسر کا استعمال کرے گی، یہ واضح نہیں تھا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ گلیکسی ایس 11اس کا پہلا فون ہوگا۔

عام طور پر میگا پکسل کا زیادہ ہونا بہتر تصاویر لینے کی ضمانت نہیں ہوتا، درحقیقت گوگل کی جانب سے پکسل فونز میں 12 میگا پکسل کیمرا استعمال کیا جارہا ہے اور اسے بہترین اسمارٹ فون کیمرا قرار دیا جاتا ہے۔

درحقیقت میگاپکسل سے زیادہ اچھے سافٹ وئیر اور پراسیسنگ کی صلاحیت اسمارٹ فون کیمرے کی تصاویر کو بہتر بناتی ہے۔

مگر سام سنگ کا 108 میگا پکسل کیمرا کم روشنی میں زیادہ بہتر تصاویر لینے میں مدد دے سکے گا۔

اس سے پہلے یہ لیک سامنے آئی تھی کہ گلیکسی ایس 11 پہلا فون ہوگا جس میں 5 ایکس آپٹیکل زوم دیا جائے گا جس کے لیے وہ آپٹیکل زوم موڈیول کی پروڈکشن بھی کررہی ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق گلیکسی ایس 11 کے بیک پر 4 کیمرے دیئے جائیں گے جن میں ایک تھری ڈی سنسنگ ٹی او ایف موڈیول بھی ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گلیکسی ایس 11 آئندہ سال فروری یا مارچ میں متعارف کرایا جائے گا اور اس کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جب تک جاری رہے گا۔

سام سنگ کا کانسیپٹ فلپ فولڈ ایبل فون سامنے آگیا

اصلی سام سنگ فون کی شناخت کیسے کریں؟

سام سنگ کا سستا ترین 3 کیمروں والا فون اب پاکستان میں دستیاب