وہ عالمی ریکارڈ جو پاکستانی و بھارتی نوجوان توڑتے، بناتے رہتے ہیں
دنیا میں بننے والے تمام ریکارڈز بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہے اور شاید ہی کوئی ایسا ریکارڈ ہو جسے کبھی توڑا نہ گیا ہو۔
دنیا میں بننے والے تمام ریکارڈز بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا ریکارڈ ہو جسے کبھی توڑا نہ گیا ہو۔
دنیا کے متعدد ممالک کے ایسے ریکارڈز ہیں جنہیں ان کے حریف ممالک نے توڑا اور ایک ایسا ہی عالمی ریکارڈ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی و بھارتی نوجوان بھی توڑتے اور بناتے آ رہے ہیں۔
پینسل کی نوک سے ’زنجیر‘ بنانے کا ایک ایسا ریکارڈ ہے جو گزشتہ 10 ماہ سے پاکستانی و بھارتی نوجوان توڑتے اور بناتے آ رہے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان آرٹسٹ احسن قیوم نے پینسل کی نوک سے زنجیر بنانے کا عالمی ریکارڈ بناکر بھارتی نوجوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔