کیٹ مڈلٹن کا پاکستانی طرز کا لباس کس نے تیار کیا؟
گہرے نیلے رنگ کے لباس میں برطانوی شہزادی کسی مشرقی خاتون کی طرح دکھائی دیں، ان کا لباس کراچی کی ڈیزائنر نے تیار کیا۔
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرائن کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی شب پاکستان کے تاریخی دورے پر پہنچیں تو سیاسی شخصیات سمیت عام عوام بھی خوش دکھائی دیا۔
شاہی جوڑے کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہے، اس سے قبل شاہی خاندان کے کچھ افراد بشمول ملکہ برطانیہ اور شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا اور والد شہزادہ چارلس بھی پاکستانی دورہ کر چکے ہیں۔
برطانوی شاہی خاندان کے ماضی کے دوروں کی طرح شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورے کو بھی برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔