عراق میں حکومت مخالف مظاہرے، تازہ جھڑپوں میں مزید 8 افراد جاں بحق
کرپشن اور بے روزگاری کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں مجموعی طور پر 104 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ترجمان وزارت داخلہ
عراق میں حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران مشرقی بغداد میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مزید 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے جبکہ حکام کے ہلاکتوں کی 104 سے تجاوز کر گئی ہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ تازہ جھڑپیں مشرقی بغداد میں ہوئی جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی۔