سعودی عرب میں سیاحت کی اجازت، خواتین کیلئے عبایا کی شرط ختم
پہلی مرتبہ دنیا کے ہر ملک کے شہریوں کو اہم ترین اسلامی ملک میں جانے کی اجازت ہوگی، اب غیر مسلم بھی سعودی عرب جا سکیں گے۔
اہم ترین اسلامی ملک سعودی عرب نے اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے سیاحت کے آغاز کا اعلان کردیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کے مقدس مقامات کی وجہ سے انتہائی اہمیت رکھنے والے ملک میں عام غیر ملکیوں کے لیے سیاحت کا اعلان کردیا گیا۔
اس سے قبل سعودی عرب میں صرف مسلمان سیاحوں کو حج یا عمرہ کرنے کی اجازت ہوتی تھی یا پھر ایسے افراد کو وزٹ ویزا جاری کیا جاتا تھا جن کے رشتہ دار وہاں مقیم ہوں۔
لیکن حکومت کے حالیہ اعلان کے بعد دنیا کے ہر ملک کا شہری اہم ترین اسلامی ملک کا دورہ کر سکے گا۔