ٹوئٹر کے مالک کا اکاؤنٹ بھی ہیک کرلیا گیا
ٹوئٹر کے شریک بانی اور سی ای او جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ 'چکلنگ اسکواڈ' نامی گروپ نے ہیک کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔
جیک ڈورسی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 'چکلنگ اسکواڈ' نامی گروپ نے ہیک کیا جس کے بعد انہوں نے جیک کے اکاؤنٹ سے نامناسب ٹوئٹس شیئر کیں۔
جیک ڈورسی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو 42 لاکھ سے زائد صارفین فالو کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود 4 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کو فالو کرتے ہیں۔