امریکی پابندیوں سے ہواوے کی آمدنی میں 10 ارب ڈالرز کمی کا امکان
کمپنی نے پہلے اندازہ لگایا تھا کہ یہ نقصان 30 ارب ڈالرز تک ہوسکتا ہے مگر پابندی کے اثرات نے اتنا متاثر نہیں کیا۔
امریکا کی جانب سے رواں سال مئی میں ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے مختلف پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور اب چینی کمپنی نے بتایا ہے کہ اس کے منفی اثرات سابقہ تخمینے کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔
چین کے شہر شینزن میں ہواوے کے ڈپٹی چیئرمین ایرک شو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں فون ڈویژن کی فروخت میں 10 ارب ڈالرز کمی کا امکان ہے۔
اس حوالے سے جون میں ہواوے کے سی ای او رین زینگ فائی نے پیشگوئی کی تھی کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں کمپنی کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوسکتا ہے۔