عدنان سمیع خان نے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے دیا
میرے والد 1942 میں برٹش انڈیا میں پیدا ہوئے اور 2009 میں بھارت میں چل بسے، گلوکار
بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکارعدنان سمیع خان نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے دیا۔
گلوکار کو سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی مداح نے احساس دلایا کہ وہ بھارت کی جانب سے رواں ماہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر کوئی بیان دیں۔
پاکستانی مداح نے عدنان سمیع خان کو کہا کہ ’اگر ان میں تھوڑی بھی احساس باقی ہے تو وہ کشمیر سے متعلق کوئی بیان دیں‘۔
پاکستانی مداح کے جواب میں عدنان سمیع خان نے بھارت سے وفاداری نبھاتے ہوئے وادی کشمیر کو قابض بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔
عدنان سمیع خان نے پاکستانی مداح کو جواب دیا کہ ’ضرور: مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور تم لوگوں کو ایسی چیزوں میں ٹانگ نہیں اڑانی چاہیے جو تمہاری نہیں‘۔