ہواوے کو ایک بار پھر امریکا سے عارضی ریلیف ملنے کا امکان
امریکی کمپنیوں سے کاروبار کے حوالے سے ہواوے کے عارضی لائسنس کی مدت 19 اگست کو ختم ہورہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہواوے پر عائد پابندیوں میں کچھ کمی کے وعدے کیے گئے تھے مگر اب تک اس حوالے سے کوئی اقدامات دیکھنے مین نہیں آئے۔
رواں سال مئی میں ہواوے پر تجارتی پابندیوں کا نفاذ ہوا تھا مگر امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے اس موقع پر چینی کمپنی کو پابندیوں سے ماہ کا استثنیٰ عارضی لائسنس کے اجرا کے ذریعے دیا گیا۔
امریکی بلیک لسٹ میں شامل کمپنی کے امریکی کمپنیوں سے کاروبار کے حوالے سے عارضی لائسنس کی مدت آئندہ ہفتے 19 اگست کو ختم ہورہی ہے۔