کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل پر فیس بک کو 5 ارب ڈالر جرمانے کی سزا
امریکی ریگولیٹری اتھارٹی اور فیس بک کے درمیان معاملات طے پاگئے اور سوشل میڈیا سائٹ نئے قوانین تشکیل دے گی۔
امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک کو کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل پر 5 ارب ڈالرز جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
ایف ٹی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیس بک کو صارفین کے ڈیٹا کی پرائیویسی کے حوالے سے 2012 آرڈر کی خلاف ورزی پر یہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور سوشل میڈیا نیٹ ورک نے صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نئے انتظامی اسٹرکچر اور نئے قوانین پر رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔