انکوگنیٹو موڈ پر کچھ بھی دیکھنا پرائیویٹ نہیں ہوتا، تحقیق
انکوگنیٹو موڈ میں اگر صارف پورن مواد دیکھ رہا ہے تو گوگل، فیس بک سمیت متعدد کمپنیاں خفیہ ٹریکنگ کررہی ہوتی ہیں۔
متعدد افراد گوگل کروم ویب براﺅزر پر انکوگنیٹو موڈ کو یہ سمجھ کر استعمال کرتے ہیں کہ اس طرح ویب سائٹس ان کی شناخت نہیں کرسکیں گی یا یوں کہہ لیں کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں، اس کو ٹریک نہیں کرسکیں گی۔
تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ انکوگنیٹو موڈ میں اگر صارف کسی قسم کا فحش یا پورن مواد دیکھ رہا ہے تو گوگل، فیس بک اور یہاں تک کہ اوریکل کلاﺅڈ سمیت متعدد کمپنیاں خفیہ طور پر اس کی ٹریکنگ کررہی ہوتی ہیں کہ آپ کیا دیکھ رہے ہیں۔
مائیکرو سافٹ، کارنیگی میلون یونیورسٹی اور پنسلوانیا یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں 22 ہزار سے زائد پورن ویب سائٹس کا ایک ٹول کے ذریعے جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا گیا کہ 93 فیصد پیجز صارف کو ٹریک کرتے ہوئے صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹی اداروں کو لیک کردیتے ہیں۔