کرتار پور راہداری منصوبہ: معاہدے پر 80 فیصد اتفاق ہوگیا، ترجمان دفتر خارجہ
مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی، معاہدہ ہونے سے قبل اس کی معلومات نہیں بتائی جاسکتیں، ڈاکٹر محمد فیصل
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کا دوسرا دور بھی سو فیصد نتائج سامنے نہ لا سکا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے لیے مزید مذاکرات کی ضرورت پیش آگئی تاہم ترجمان دفتر خارجہ نے 80 فیصد اتفاق رائے کا دعویٰ کیا ہے۔
واہگہ پر بھارتی وفد سے مذاکرات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ 80 فیصد تک طے پاگیا ہے تاہم اسے مکمل کرنے کے لیے مذاکرات کے ایک اور دور کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریک ٹو مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور ہم نے امن کا پودا لگادیا ہے۔