ہواوے سے امریکی کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت لائسنس سے مشروط
گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے چینی کمپنی پر پابندیوں کو نرم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اب اس کی تفصیل سامنے آئی ہے۔
امریکی کمپنیاں ہواوے کو آلات و پرزے فروخت کرسکیں گی، مگر اس وقت جب انہیں حکومتی لائسنس ملے گا اور اس سے امریکی سلامتی کو خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔
یہ بات امریکی کامرس سیکرٹری ولبر روس نے ایک ایونٹ کے دوران بئائی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے چینی کمپنی پر پابندیوں کو نرم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔