ہواوے کا اینڈرائیڈ پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ
صورتحال میں بہتری کے باوجود ہواوے نے دنیا کے مقبول ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ہواوے پر پابندیوں کو نرم کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد چینی کمپنی کے لیے گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا لائسنس منسوخ ہونے کا خطرہ ختم ہوگیا تھا۔
تاہم صورتحال میں بہتری کے باوجود ہواوے نے دنیا کے مقبول ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہواوے کے بانی رین زین فائی نے فرنچ میگزین لی پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کا ہونگ مینگ آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کے متبادل سے بڑھ کر ہے۔