امریکی صدر کا ہواوے پر پابندیوں کو نرم کرنے کا عندیہ
مئی میں ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی گئی تھیں مگر اب امریکا اس حوالے سے نظرثانی کے لیے تیار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال مئی میں چینی کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں مگر اب وہ اس حوالے سے نظرثانی کے لیے تیار ہیں۔
یہ دعویٰ وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران اس بات کا عندیہ دیا کہ وہ ہواوے پر عائد کچھ پابندیوں کو اٹھاتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو مصنوعات چینی کمپنی کو فروخت کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔