وزیر اعظم، اشرف غنی کا پاک۔افغان دوستی اور تعاون کے نئے باب کے آغاز پر اتفاق
افغان قیادت اور افغان عوام کی حمایت کا حامل امن عمل افغانستان میں ایک دہائی پرانے تنازع کا واحد موزوں حل ہے، وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے نئے باب کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مقصد کے فروغ کے لیے باہمی اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی پاک ۔ افغان دوستی اور تعاون کے نئے باب کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے وزیر اعظم ہاﺅس میں ون آن ون ملاقات کی اور بعد ازاں وفود کی سطح پر مذاکرات کیے جہاں فریقین میں دوطرفہ تعلقات کے تمام تر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔