ہواوے کی فون پروڈکشن کم کرنے کی رپورٹس کی تردید
ساﺅتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی پابندیوں کے اثرات ہواوے پر مرتب ہونے لگے ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے آخر میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں چینی کمپنی ہواوے نے نئے اسمارٹ فونز کی پروڈکشن کم کردی ہے، مگر اب کمپنی نے اس کی تردید کردی ہے۔
ساﺅتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی پابندیوں کے اثرات ہواوے پر مرتب ہونے لگے ہیں اور اس کا اگلے سال سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی کا خواب اب بظاہر تعبیر پاتا نظر نہیں آتا کیونکہ اس نے نئے فونز کی پروڈکشن روک دی ہے۔