امریکی پابندی کے ہواوے پر اثرات مرتب ہونا شروع؟
ہواوے کا سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی کا خواب اب بظاہر تعبیر پاتا نظر نہیں آتا۔
امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کے درمیان پھنس جانے والی کمپنی ہواوے نے نئے فونز کی پروڈکشن کم کردی ہے۔
ساﺅتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے اثرات ہواوے پر مرتب ہونے لگے ہیں اور اس کا اگلے سال سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی کا خواب اب بظاہر تعبیر پاتا نظر نہیں آتا۔
رپورٹ میں تائیوان کی پروڈکشن کمپنی فوکس کون کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس نے متعدد ہواوے فونز کی پروڈکشن اس وقت معطل کردی جب چینی کمپنی نے آرڈرز کو کم کردیا۔