لائف اسٹائل نریندر مودی کی حلف برادری تقریب میں بولی وڈ اسٹارز کی شرکت نریندر مودی نے دوسری مدت کے لیے وزیر اعظم کا حلف 30 مئی کی شام کو لیا۔ انٹرٹینمنٹ ڈیسک حلف برداری کی تقریب میں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے — فوٹو: رائٹرز بھارت کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے دوسری مدت کے لیے 30 مئی کو وزیر اعظم کا حلف اٹھایا۔وہ پہلی مدت کے لیے مئی 2013 میں وزیر اعظم بنے تھے اور 25 مئی 2019 کو اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد وہ عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ دوسری مدت کے لیے نئی دہلی میں ہونے والی تقریب کے دوران بھارتی صدر رام ناتھ کوبند نے ان سے حلف لیا۔یہ بھی پڑھیں: کون، کب کتنی مدت تک بھارتی وزیر اعظم رہانریندر مودی کی حلف برادری تقریب میں جہاں بھارت سمیت دیگر ممالک کے سیاستدان شریک ہوئے، وہیں صنعت کار، اسپورٹس مین، صحافی، سماجی کارکنان اور فلمی ستارے بھی شریک ہوئے۔فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی جانب سے دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائے جانے کی تقریب میں فلم ساز کرن جوہر، سپر اسٹار رجنی کانت، بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ، شاہد کپور، کپل شرما، سشانت سنگھ راجپوت، شاہ رخ، انیل کپور اور کنگنا رناوٹ سمیت دیگر اسٹارز نے شرکت کی۔ مکیش امبانی نے بھی اہلیہ نیتا امبانی کے ساتھ شرکت کی—فوٹو: انڈیا ٹائمز دبنگ ہیرو بھی حلف برادری میں پہنچے—فوٹو: اے ایف پی کرن جوہر سمیت کئی شخصیات نظر آئیں—فوٹو: فلم فیئر فلم میں نریندر مودی بننے والے وویک اوبرائے بھی تقریب میں شریک ہوئے—فوٹو:ہندوستان ٹائمز انیل کپور بھی تقریب میں نظر آئے—فوٹو: فلم فیئر/ انڈیا ٹائمز بولی وڈ کوئین بھی دکھائی دیں—فوٹو: انڈیا ٹائمز انتخابات جیتنے والی اداکارہ ہیما مالنی اور شکست کھانے والے اداکار شتروگن سنہا بھی شریک ہوئے—فوٹو: اے ایف پی شاہد کپور بھی اہلیہ کے ساتھ شریک ہوئے—فوٹو: فلم فیئر اداکارہ پونم ڈھلن بھی تقریب میں دکھائی دیں—فوٹو: اے ایف پی IndiaElection2019