نریندر مودی نے دوسری مدت کیلئے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا
بھارت کے صدر رام ناتھ کووِند نے نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے وزرا سے حلف لیا۔
بھارت میں لوک سبھا (ایوان زیریں) کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے دوسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق بھارت کے صدر رام ناتھ کووِند نے نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے وزرا سے حلف لیا۔
نئی کابینہ میں سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو حصہ نہیں بنایا گیا ہے جبکہ خرابی صحت کے باعث سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھی کابینہ میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی۔