مگر ہمارے ملک میں انٹرنیٹ سروسز کو بھی اکثر مسائل کا سامنا ہوتا ہے جس کے باعث لوگوں کو رائیڈ بک کرانے میں مشکل ہوتی ہے۔
تو اب رائیڈ شیئرنگ سروس کریم نے اس مسئلے کا حل آن کال سروس کی شکل میں پیش کیا ہے، جس کے تحت صارفین فون کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے بائیک بک کروا سکتے ہیں۔
یہ سروس اس وقت کراچی میں 10 مقامات پر شروع کی گئی ہے اور مستقبل قریب میں اس میں دیگر مقامات کو بھی شامل کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں یہ سروس کراچی میں اماں ٹاور، سوک سینٹر، کینٹ اسٹیشن، شاہین کمپلیکس، کراچی یونیورسٹی مسکن گیٹ، واٹر پمپ، تین تلوار، نیپا چورنگی، ملینیم مال اور جناح ہسپتال میں دستیاب ہوگی جہاں سے لوگ فون کال یا ایس ایم ایس سے ذریعے شہر کے اندر کسی بھی جگہ جانے کے لیے 25 روپے تک بائیک بک کروا سکیں گے۔
ہر لوکیشن کا اپنا منفرد کوڈ ہوگا جیسے کینٹ اسٹیشن کا کوڈ 0032 ہے۔