دنیا

‘مودی لائی’ راہول گاندھی کا انگریزی لغت میں نئے لفظ کے اضافے کا دعویٰ

لغت میں ایک نئے لفظ کا اضافہ ہوا ہے جس کا مطلب حقیقت کو توڑ کر پیش کرنا ہے، راہول گاندھی

بھارت میں انتخابات کے طویل مراحل جاری ہیں جس کے ساتھ ساتھ مہم میں مخالفین پر طرح طرح کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں اب کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرا مودی کو نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انگریزی لغت میں نئے لفظ ‘مودی لائی’ کا اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے موقف کو بدلتے ہوئے اور غلط بیانی سے عوام کو گمراہ کیا ہے۔

راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا مودی لائی سے مخاطب کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں کانگریس کے صدر نے راہول گاندھی انگریزی ڈکشنری کا ایک صحفے کی تصویر جاری کی جس میں ‘مودی لائی’ کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ ڈکشنری میں اس لفظ کا اضافہ ہوا ہے جس کا مطلب حقیقت کو توڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘انگریزی لغت میں ایک نئے لفظ کا اضافہ ہوا ہے جس کی تصویر ساتھ میں دی گئی ہے’۔

خیال رہے کہ کانگریس کے کئی سینئر رہنماؤں کی جانب سے انتخابی مہم میں نریندر مودی کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور وہ اپنے ملک کے وزیراعظم کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راہول گاندھی کا ’چوکیدا چور ہے‘ بیان پر عدالت میں اظہار شرمندگی

راہول گاندھی کی بہن پریانکا گاندھی نے پٹھان کوٹ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم مودی بہت بڑے اداکار ہیں جنہوں نے گزشتہ پانچ برس جھوٹ اور من گھڑت باتوں کی مہم چلائی۔

انتخابی مہم کے دوران راہول گاندھی کو گزشتہ ماہ اس وقت شرمندگی اٹھانی پڑی جب انہوں نے مودی کو چوکیدار چور ہے، سے تعبیر کیا جس پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی اور انہوں نے عدالت میں شرمندگی کا اظہار کیا تھا۔

عدالت کے سامنے اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے سیاسی مہم کے دوران گرم جوشی میں یہ بیان دیا جس پر میرے سیاسی مخالفین نے یہ تاثر دیا کہ جان بوجھ کر ایسا کہا اور سپریم کورٹ کو بتایا کہ ’چوکیدار چور ہے‘، میرے ذہن میں اس حوالے سے کچھ بھی نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:'مودی جی یہ ریڈار ہے، چشمہ اتاریں اور بادلوں کو دیکھیں'

اپنے حلف نامے میں راہول گاندھی نے کہا کہ انہوں نے مودی کے خلاف بیان ایک ایسے موقع دیا تھا جب انہوں نے 10اپریل کو سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے بیان کو دیکھا یا پڑھا نہیں تھا اور ان کا ہرگز عدالتی کارروائی کو غلط انداز میں پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بیانات سوشل میڈیا رپورٹنگ اور ساتھی کارکنوں کی زبان سن کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت میں انتخابی مہم کے دوران 4 مئی کو عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال کو ایک نوجوان نے سیکیورٹی پھلانگتے ہوئے ‘تھپڑ’ جڑ دیا تھا۔

بھارت میں انتخابی مہم کے دوران سیاسی مخالفین پر تنقید اور الزامات لگائے جارہے ہیں جہاں مودی کی جانب سے کانگریس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔