بھارت میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل
ان انتخابات میں بھارت کے مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز اپنا حقِ رائے رہی استعمال کریں گے۔
بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے سمیت کل 117 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔
پڑوسی ملک میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے 17ویں انتخابات کے تیسرے اور سب سے بڑے مرحلے میں 15 ریاستوں کی 117 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
الیکشن کے اس سب سے بڑے مرحلے کے دوران 15 ریاستوں میں 18 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
اس مرحلے میں ریاست گجرات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے اور ریاست کیرلا میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کے حلقے میں بھی ووٹنگ ہوئی۔