نایاب نسل کے آخری مادہ کچھوے کی ’پراسرار موت‘
اس نسل کے محض 4 کچھوے دنیا میں موجود ہیں، جن میں سے واحد مادہ کچھوا پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔
دنیا کے متعدد ممالک میں اگرچہ کچھوے پائے جاتے ہیں، تاہم چین اور ویتنام میں ایسے کچھوے بھی پائے جاتے ہیں جن کی نسل معدوم ہونے کے قریب ہے۔
چین اور ویتنام میں یانگتسی نام کے ایسے نایاب کچھوے بھی پائے جاتے ہیں, جن کی مجموعی تعداد صرف 4 ہے، تاہم ان میں سے 2 کچھوؤں کی جنس کا تاحال کسی کو علم نہیں۔
چین اور ویتنام میں پائے جانے والے یانگتسی نسل کے ان 4 کچھووں میں سے صرف ایک مادہ کچھوا تھا جو بالآخر 90 سال کی عمر میں چڑیا گھر میں ہلاک ہوگیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے نے چینی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا کہ چینی صوبے جیانگسو کے شہر سوژوو کے چڑیا گھر کے عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ نایاب نسل کا مادہ کچھوا 14 اپریل کو مردہ حالت میں پایا گیا۔