بھارتی سیاستدان کا سمرتی ایرانی پر شوہر بدلنے کا الزام
سمرتی ایرانی آئین میں ترمیم کرنے کا کہتی ہیں، انہیں پتہ نہیں قانون سازی کرنا شوہر بدلنے کی طرح آسان نہیں، جے دیپ کواڈے
بھارت میں لوک سبھا کے لیے ووٹنگ رواں ماہ 11 اپریل سے شروع ہوگی جس کے لیے ہندوستان بھر میں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔
انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جہاں سیاستدان غریب بننے اور کسان بننے جیسے ڈرامے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
وہیں سیاستدان حریفوں کو نیچا دکھانے کے لیے ان پر انتہائی نامناسب الزامات بھی لگا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں کانگریس کی اتحادی جماعت پیپلز ریپبلکن پارٹی (پی آر پی) کے رہنما جے دیپ کواڈے نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن لوک سبھا اور وزیر ٹیکسٹائل سمرتی ایرانی پر بھی انتخابی مہم کے دوران انتہائی نامناسب الزامات لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی انتخابات: اقتدار میں آنے کے لیے سیاستدانوں کے ڈرامے
جے دیپ کواڈے نے سمرتی ایرانی کو جنسی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی بندیا کے سائز کو مختلف شوہروں سے مشابہت دی۔