اداریہ: ہم، ایک ’خوش و خرم‘ ملک
جب پاکستان پر یہ بات آشکار ہوئی ہوگی کہ وہ رواں سال خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں بہتری لانے والے صرف 20 ممالک میں سے ایک ہے تو پاکستان دنیا میں خوش لوگوں کے لگائے گئے اندازے سے بھی کہیں زیادہ خوش ہوا ہوگا۔
پاکستان نے گزشتہ مرتبہ کے 75ویں نمبر سے لمبی چھلانگ لگا کر رواں سال 67ویں نمبر آگیا۔ دراصل محسوس ایسا ہوتا ہے کہ جیسے جن لوگوں نے اس ملک نے یہ پوزیشن حاصل کی ہے ان میں سے چند کو چھوڑ کر زیادہ تر کو اپنی خوشی کا پتہ ہی نہیں۔ تصور کیجیے اگر ہمیں یہ پتہ ہوتا کہ ہم بہت خوش ہیں، تو یہ خبر بلاشبہ ہمارے لیے بہت ہی زیادہ مسرت کا باعث بنتی اور اس طرح شاید ہم اس فہرست میں اول نمبروں پر آنے والے اسکینڈی نیوین ممالک کے مدمقابل بھی آجاتے۔
تاہم پھر بھی اعداد وشمار کے شوقین افراد اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے خطے میں نمبروں کی بہت زیادہ سمجھ بوجھ نہ رکھنے والے رہنماؤں کے لیے یہ بات بے تحاشا باعث اطمینان ثابت ہونی چاہیے کہ ہم اپنے خطے کے گروپ میں اول آئے، اور وہ بھی اتنے بڑے فرق کے ساتھ جو اپنے اڑوس پڑوس کو حاسد بنانے کے لیے کافی ہونا چاہیے۔