پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کی تقریبات
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو مذہب کے پیروکار رنگوں کا تہوار ہولی منا رہی ہے۔
یہ تہوار ہر سال موسم بہار کے آغاز پر منایا جاتا ہے، اس تہوار پر ہولی منانے والے افراد ایک دوسرے پر رنگوں کی بارش کرتے ہیں۔اس تہوار کو رنگوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، یہ دنیا کے ہر ملک میں ہندو مذہب کے ماننے والے مناتے ہیں۔
اس تہوار کو بھارت اور نیپال میں سرکاری و قومی سطح پر منایا جاتا ہے، جب کہ پاکستان سمیت دنیا کے ان ممالک میں جہاں ہندو مذہب کے پیروکار رہائش پذیر ہیں وہاں بھی اس تہوار کو بھرپور جوش سے منایا جاتا ہے۔
پاکستان کے صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان میں ہندو برادری کے افراد زیادہ بستے ہیں اور ان ہی صوبوں میں اس تہوار کو روایتی انداز میں بھی منایا جاتا ہے۔
ہولی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔