آسٹریلیا: مسلمان مخالف سینیٹر کو نوجوان نے انڈا دے مارا
سینیٹر نے نیوزی لینڈ حملے کی مذمت کرنے کے ساتھ ساری ذمہ داری نیوزی لینڈ میں آنے والے پناہ گزینوں پر عائد کی تھی۔
آسٹریلیا کے نسل پرست اور مسلمان مخالف سینیٹر فریسر ایننگ کی جانب سے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کا ذمہ دار پناہ گزینوں کو قرار دینے پر ایک نوجوان نے غصے میں آکر بطور احتجاج ان کے سر پر انڈا دے مارا۔