بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد شہید
بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے باعث 2 شہری جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے، پاک فوج
لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔
پاک فوج کے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں 31 سالہ حوالدار عبدالرب کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا اور ان کے سوگوران میں بیوہ اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نائیک خرم کا تعلق بھی ڈیرہ غازی خان سے تھا اور ان کے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔