اس عمر کے افراد اب ٹک ٹاک استعمال نہیں کرسکیں گے
اگر آپ کو ٹک ٹاک استعمال کرنے میں مشکل کا سامنا ہے تو اس کی وجہ کمپنی کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی ہے۔
اگر آپ تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہونے والے سوشل نیٹ ورک ٹک ٹاک کو استعمال کرتے ہیں مگر اب اس میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے، کمنٹس کرنے، پروفائل بنانے یا میسج بھیجنے میں مشکل کا سامنا ہے، تو آپ کی غلطی نہیں بلکہ کمپنی نے آپ کو یہ اپلیکشن استعمال سے روک دیا ہے۔
ٹک ٹاک پر گزشتہ روز امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے بچوں کے ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے 57 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا جس پر کمپنی نے ایپ کے استعمال کی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیں۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 27 فروری سے نئے اور موجود ٹک ٹاک صارفین کو اس وقت تک یہ ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے جب تک وہ خود کو 13 سال سے زیادہ عمر کا ثابت نہ کردیں۔