پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزا دینے سے انکار، بھارت پر پابندی کا امکان
بھارت نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔
نئی دہلی: پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی شوٹرز کو ویزا دینے سے انکار کردیا جس پر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے بھارت پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق 2 پاکستانی شوٹرز جی ایم بشیر اور خلیل احمد جبکہ ان کے منیجرز کو ایونٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن وہ بدھ کو ایونٹ کی رسمی کارروائیوں کے لیے بھارت نہیں پہنچے۔
مزید پڑھیں: پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے
انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن نے بھارت کو اس اقدام کے خطرناک نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ ایونٹ کی صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے جہاں ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو انٹری ویزا جاری نہیں کیا گیا۔