مودی بھارت میں مقیم کشمیریوں کو حملوں سے بچائیں، ایمنسٹی
اس وقت خطرناک لمحات سےدوچار ہیں اور قانون کی پاسداری کے لیے متعلقہ حکام لازمی اقدامات اٹھائے، انسانی حقوق کا عالمی ادارہ
انسانی حقوق کا عالمی ادارہ ایمنسٹی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پلوامہ حملے کے بعد ’عام کشمیری مرد و خواتین کو ٹارگیٹڈ حملوں اور ماورائے قانون گرفتاری‘ جیسی معاملات سے محفوظ بنائے۔
ایمنسٹی بھارت کی جاری پریس ریلیز میں انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے اترپردیش، ہریانہ اور بہار میں مقیم کشمیری تاجروں اور جامعات کے طالبعلموں پر تشدد اور دھمکی کا ذکر کیا۔
مزیدپڑھیں: 'مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والا واقعہ بھارت کی نئی سازش'
انسانی حقوق کے ادارے نے کہا کہ ’ خوف کے مارے ہزاروں طالب علم یونیورسٹی سے فرار ہونے پر مجبور ہوئے اور دو مقامی کالجز نے کشمیری طالبعلموں کو اپنے کالج میں داخلہ دینے سے انکار کردیا‘۔