سعودی ولی عہد کی زندگی کے چند گمنام گوشے
شہزادہ محمد بن سلمان کا نام بہت کم عرصے میں دنیا کے طاقتور افراد میں شمار کیا جانے لگا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا نام بہت کم عرصے میں سعودی عرب اور دنیا کے چند طاقتور ترین افراد میں شمار کیا جانے لگا ہے۔
33 سالہ شہزادے کو سعودی عرب کی فوج، خارجہ پالیسی، معیشت اور روز مرہ کی مذہبی اور ثقافتی زندگی پر اثر و رسوخ حاصل ہوچکا ہے، سعودی ولی عہد کو ہی اسلامی مملکت میں 2017 میں کرپشن کے خلاف شروع کی جانے والی مہم کا روح رواں سمجھا جاتا ہے جس کے دوران خزانے میں 100 ارب ڈالرز سے زائد جمع ہوئے۔
تو اس طاقتور شہزادے کی زندگی کے چند ایسے دلچسپ گوشے جانیں، جو 17 فروری کو پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، جسے ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔