پاکستان: ’تمباکو سے لاحق امراض کے علاج پر سالانہ 140 ارب روپے کے اخراجات‘
تمباکو نوشی میں سگریٹ نوشی، تمباکو چبانا، پان، بیڑی پینا، پان کے پتے، چھالیہ، نسوار اور ای سگریٹ بھی شامل ہے، رپورٹ
اسلام آباد: تمباکو نوشی غیر متعدی امراض کا باعث اور پھیلاؤ کا سبب بننے والی 5 بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ قرار دی جارہی ہے۔
پاکستان میں ہر سال 140 ارب روپے تمباکو نوشی سے جنم لینے والے امراض کے علاج پر خرچ کیے جاتے ہیں، یہ بات ’تمباکو سے محفوظ بچے‘ نامی مہم کے روحِ رواں ملک عمران نے ایک میڈیا ورکشاپ میں کہی۔
ورکشاپ کا انعقاد سوسائٹی برائے پروٹیکشن آف دا رائٹس آف دا چائلڈ (بچوں کے حقوق کا تحفظ) نے کیا تھا جس کا عنوان تھا ’تمباکو نوشی کے رجحانات اور سول سوسائٹی کے حکومت سے مطالبات‘۔
یہ بھی پڑھیں: موت کے منہ تک لے جانے والی تمباکو نوشی سے چھٹکارہ پائیں
ورکشاپ کے دوران ملک عمران نے پاکستان میں تمباکو نوشی کے رجحانات کا ذکر کیا جس میں سگریٹ نوشی، تمباکو چبانا، پان، بیڑی پینا، پان کے پتے، چھالیہ، نسوار اور ای سگریٹ شامل ہے۔