نائیجیریا:صدر کی انتخابی ریلی میں بھگدڑ، خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق
انتخابی مہم کے دوران 10 فروری کو حکمراں جماعت آل پروگریسیو کانگریس کے 5 کارکنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں صدر محمد بوہاری کی انتخابی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 12 خواتین سمیت کم ازکم 15 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ 16 فروری کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے صدر بوہاری کی جانب سے انتخابی ریلی نکالی گئی تھی جہاں ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد جاری انتخابی مہم کے دوران ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری اپنی صدارت کو مزید چارسال طول دینے اور دوسری مدت کے لیے امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نائیجیریا: دہشت گرد حملے میں 17 افراد جاں بحق
پورٹ ہیرکورٹ ٹیچنگ ہسپتال یونیورسٹی کے ترجمان کیم ڈینئل الیبیگا کا کہنا تھا کہ ‘ہسپتال میں 15 لاشیں لائی گئی تھیں جن میں سے 3 مرد اور دیگر خواتین تھیں’۔