پاکستان سٹیزنز پورٹل عالمی سطح پر دوسری بہترین سرکاری ایپلی کیشن قرار
سٹیزن پورٹل ایپ کو خیبر پختونخوا کی ایک ٹیم کی جانب سے مفت میں ریکارڈ 45 دن کے وقت میں بنایا گیا تھا، وزیر اعظم
پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ جو گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں وزیر اعظم عمران خان نے متعارف کرائی تھی، کو ورلڈ گورنمنٹ سمٹ (ڈبلیو جی ایس) میں دوسری بہترین سرکاری ایپلی کیشن قرار دے دیا گیا۔
وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو جی ایس میں 87 ممالک کی جانب سے مختلف اقسام کی تقریباً 4 ہزار 646 موبائل ایپلی کیشنز جمع کرائی گئی تھیں جس میں پاکستان کی سٹیزن پورٹل ایپ کو دوسری بہترین ایپلی کیشن قرار دیا گیا۔
عمران خان نے بتایا کہ پہلے نمبر پر انڈونیشیا کی ایپلی کیشن رہی جبکہ تیسری پوزیشن امریکا کی ایپلی کیشن نے حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سٹیزن پورٹل ایپ کو خیبر پختونخوا کی ایک ٹیم کی جانب سے مفت میں ریکارڈ 45 دن کے وقت میں بنایا گیا تھا‘۔