خراب حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک معاشی بحران کا شکار ہے، آصف زرداری
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور انہیں نوکریاںفراہم کی ہیں، سابق صدر
دادو/نوشہرو فیروز: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی خراب معاشی پالیسیوں اور ناقص منصوبہ بندی کے نتیجہ میں ملک آج بڑے معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔
سندھ کے علاقے مورو ٹاؤن سے 27 کلومیٹر دور شاہ بیگ گاؤں کے دورے کے دوران پی پی پی کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور انہیں نوکریاں اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں، یہی وکہ ہے کہ عام انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کی جنگ کے لیے نمائندوں کو ایوانوں میں بھیجتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری، پیپلزپارٹی کی حکمت عملی تیار