پاکستان سے تعاون کیلئے تیار ہیں، آئی ایم ایف سربراہ کی یقین دہانی
اسلام آباد فیصلہ کن پالیسیوں سے اپنی معیشت کو بحال کرسکتا ہے، کرسٹین لیگارڈے کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بیان
وزیراعظم عمران خان نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کی سائیڈ لائن میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈے سے ملاقات کی۔
ملاقات سے متعلق پاکستانی حکام نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کرسٹین لیگارڈے نے ’وزیراعظم سے ملاقات کو اچھی اور سود مند‘ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی کے پاس آئی ایم ایف ہی آخری آپشن ہے؟
کرسٹین لیگارڈے نے کہا کہ ’ملاقات میں آئی ایم ایف کے امدادی پیکج کے تناظر میں حالیہ اقتصادی پیش رفت اور امکات پر بات چیت ہوئی‘۔
انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات میں زور دیا کہ ’آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے‘۔
کرسٹین لیگارڈے نے کہا کہ پاکستان ’فیصلہ کن پالیسیوں اور اقتصادی اصلاحات کے لیے مضبوط پیکج‘ سے اپنی معیشت کو بحال کرسکتا ہے۔