جعلی اکاؤنٹس کیس: انٹرپول نے گرفتار مرکزی ملزم ایف آئی اے کے حوالے کردیا
اسلم مسعود کو جعلی اکاؤنٹس کیس کا ماسٹر مائنڈ تصور کیا جاتا، ملزم اومنی گروپ کمپنیز کا چیف فنانشل افسر ہے، رپورٹ
راولپنڈی: سعودی عرب میں انٹرپول کے ہاتھوں گرفتار جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان میں سے ایک اسلم مسعود کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلم مسعود کو اکتوبر میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں انٹرپول کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا، جسے اب اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس: ’334 افراد، 210 کمپنیاں مشکوک ٹرانزیکشنز میں ملوث‘