افغانستان: مسلح افراد نے ریڈیو اسٹیشن میں گھس کر 2 صحافی قتل کردیئے
نامعلوم افراد نے ریڈیو ’ہم صدا‘ میں لائیو پروگرام کرنے والے تقریباً 20 سالہ ہم عمر 2 نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
افغانستان کے شمالی صوبے تاخر میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی ریڈیو اسٹیشن میں گھس کر 2 صحافیوں کو قتل کردیا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اےا یف پی کے مطابق کہ مسلح افراد نجی ریڈیو ’ہم صدا‘ میں داخل ہوئے اور 20 سالہ ہم عمر نوجوانوں پر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کے صحافی اپنی جان خطرے میں ڈال کر کام کرنے پر مجبور
صوبائی ترجمان جاوید ہجری نے بتایا کہ ’حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’بروز منگل شام 6 بجے دو نامعلوم مسلح افراد ریڈیو اسٹیشن کے دفتر میں داخلے ہوئے اور دو رپورٹرز پر فائرنگ کردی جو لائیو پروگرام کررہے تھے تاہم دنوں رپورٹرز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں رواں برس صحافیوں پر حملے کا دوسرا واقعہ ہے۔