اسلام آباد: زیر حراست سماجی کارکن گلالئی اسمٰعیل رہا
نیشنل پریس کلب کے باہر پی ٹی ایم کے رہنما ارمان لونی کی موت کے خلاف احتجاج کے دوران بیٹی کو گرفتار کیا تھا، والد
اسلام آباد پولیس نے سماجی رکن گلالئی اسمٰعیل کو حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ گلالئی کی رہائی سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کردی تاہم پشتون تحفظ موومنٹ کے گرفتار 17 افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور پشتون تحفظ موومنٹ کے درمیان خلیج بڑھنے لگی
واضح رہے کہ گلالئی اسمٰعیل گزشتہ روز اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر سے پی ٹی ایم کے رہنما ارمان لونی کی متنازع موت کے خلاف جاری احتجاج میں شریک تھیں۔
گلالئی کے والد نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو نیشنل پریس کلب کے باہر سے گرفتار کرکے جی9 میں وومن پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا۔