دنیا کا پہلا فائیو جی بٹن لیس کانسیپٹ اسمارٹ فون
پہلا فائیو جی فون ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی خاص بات اس میں کسی قسم کا بٹن اور پورٹ نہ ہونا ہے۔
دنیا کا پہلا آفیشل 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے جو کہ چینی کمپنی ویوو کا تیار کردہ ہے۔
ویوو ایپکس 2019 کانسیپٹ اسمارٹ فون گزشتہ سال کے ایپکس 2018 کا اپ ڈیٹ ورژن ہے اور پہلا فائیو جی فون ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی خاص بات اس میں کسی قسم کا بٹن نہ ہونا ہے۔
مزید پڑھیں : دنیا کا پہلا 'حقیقی' بیزل لیس اسمارٹ فون
ویسے تو موٹرولا کو پہلا 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہے مگر بنیادی طور پر وہ فورجی فون ہے جسے موڈیول کے ذریعے فائیو جی پر اپ گریڈ کرنا ممکن ہوگا مگر تاحال وہ ٹیکنالوجی صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔