انتظار ختم، پریانکا گاندھی بھی سیاست میں آ گئیں
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اور بھارت کے پہلے وزیر اعظم کی نواسی کو پہلی بار سیاسی ذمہ داری سونپ دی گئی۔
بھارت کے مقبول ترین سیاسی گھرانے ’گاندھی‘ کے اگرچہ تقریباً متعدد فرد سیاست کا حصہ رہے، تاہم سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی اب تک عملی سیاست سے دور تھیں۔
پریانکا گاندھی بھارت کے چھٹے وزیر اعظم راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی کی بیٹی ہیں۔
پریانکا گاندھی کے بھائی راہول گاندھی پہلے ہی سیاست میں ہیں اور اس وقت اپنے آباؤ اجداد کی سیاسی پارٹی ’انڈین نیشنل کانگریس‘ (کانگریس) کے صدر ہیں۔
پریانکا گاندھی کی دادی اندرا گاندھی بھی بھارت کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔
پریانکا گاندھی بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی بیٹی اندرا گاندھی کی پوتی ہیں۔