وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
قطر کے وزیر اعظم نے عمران خان اور اُن کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، وزیر اعظم امیر قطر سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے دوحہ میں قطر کے ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون پر تبالہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے جہاں حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد الموریخی نے ان کا استقبال کیا۔